انگلش فاسٹ بالر اولی اسٹون کی شادی کے لیے وطن واپسی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اولی اسٹون کل صبح ملتان سے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ ان کی شادی ہفتے کو انگلینڈ میں طے ہے۔انگلینڈ کے میڈیا منیجر ڈینی ریبس کے مطابق، اولی اسٹون نے سیریز سے قبل ہی ٹیم منجمنٹ کو اپنی واپسی کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔

اولی اسٹون کی ممکنہ طور پر ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں اولی اسٹون کو شامل نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے