آئرلینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف جیت میچ کی تفصیلات اور کوچ کی فیلڈنگ
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے جنوبی افریقا کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا ہدف کے تعاقب میں صرف 215 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقا کے کوچ جے پی ڈومنی نے شائقین کو حیران کن طور پر آئرلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز میں متبادل فیلڈر کے طور پر فیلڈنگ کرتے ہوئے متاثر کیا، حالانکہ وہ 2019 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ابوظہبی کی شدید گرمی اور سخت کنڈیشنز کے باعث کئی جنوبی افریقی کھلاڑی آئرلینڈ کی اننگز کے دوران میدان سے باہر چلے گئے۔ کپتان ٹمبا باوما پہلے ہی انجری کی وجہ سے میچ میں شامل نہیں تھے،
جبکہ آل راؤنڈر ویان مولڈر بھی نجی معاملے کی وجہ سے واپس چلے گئے۔کرکٹ کے قوانین کے تحت، کھلاڑیوں کی کمی کی صورت میں کوچز یا ٹیم منیجمنٹ کے ارکان متبادل کے طور پر فیلڈنگ کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈومنی کو فیلڈنگ کرنے آنا پڑا۔
تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں