آندریس انییستا نے انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا

بارسلونا اور اسپین کے سابق مڈفیلڈر آندریس انییستا نے 24 سالہ کیرئیر کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انییستا نے اپنے کیریئر میں متعدد ٹروفیاں جیتیں، جن میں بارسلونا کے ساتھ 9 لا لیگا ٹائٹلز اور 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹلز شامل ہیں۔

انہوں نے اسپین کی جانب سے 2010 کے ورلڈ کپ اور 2008 اور 2012 میں یورو کپ میں فتح حاصل کی۔انییستا حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کے امارات کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ایک جذباتی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا، "آج مجھے تھوڑا جذباتی ہونے دیں

 

میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن آئے گا۔” ان کی آنکھیں بھر آئیں جب انہوں نے اپنے خواب اور محنت کی کہانی بیان کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آنسو ایک چھوٹے قصبے کے لڑکے کے ہیں جس نے فٹ بالر بننے کا خواب دیکھا تھا، اور یہ خواب محنت، قربانی اور کبھی نہ ہارنے کے جذبے سے پورا ہوا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے