چائنا اوپن کا فائنل، امریکا کی کوکو گاف اورریپبلک کی کارولینا موچووا مد مقابل
امریکا کی کوکو گاف نے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کی پاؤلا بادوسا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ گاف نے ایک سیٹ کے خسارے کے باوجود 4-6، 6-4، 6-2 کے اسکور سے فتح حاصل کی۔
پہلے سیٹ میں سرویس کے مسائل کا سامنا کرنے والی گاف نے دوسرے سیٹ میں 1-4 کی برتری کے باوجود کمزوریاں دور کیں اور بریک پوائنٹس بچا کر میچ میں واپسی کی۔ انہوں نے تیسرے سیٹ میں اپنے طاقتور فورہینڈز کے ذریعے بادوسا کو ہرایا۔
دوسرے سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی کارولینا موچووا نے پیرس اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ژینگ کنوین کو شکست دی۔ موچووا نے 6-3، 6-4 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی، حالانکہ ژینگ کو پہلے سیٹ میں گرنے کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ لینا پڑا۔

موچووا نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 1 آریانا سبالینکا کو بھی ہرایا تھا، جس نے ان کی کامیابیوں کی فہرست میں مزید اضافہ کیا۔
اب فائنل میں کوکو گاف اور کارولینا موچووا کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں