اسپین کے کارلوس الکاراز نے چائنا اوپن جیت لیا،دفاعی چیمپئین جینک سنر کو شکست
ایک سیٹ کے خسارے میں جانے والے کارلوس الکاراز نے فیصلہ کن ٹائی بریک میں کامیابی حاصل کی ۔ فائنل میں دفاعی چیمپیئن جینک سینر کو 6-7(6), 6-4, 7-6(3) سے شکست دے کر اپنا چوتھا ٹائٹل جیت لیا۔
فرنچ اوپن اور ومبلڈن کے چیمپیئن الکاراز نے تین گھنٹے اور 21 منٹ کے طویل میچ اطالوی حریف کو زیر کیا۔میچ کے بعد الکاراز نے کہا کہ جینک سنر دو سٹیس میں کامیابی حاصل کر سکتا تھا اور یہی چانس میرے پاس بھی تھا ، جینک نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، جس سطح پر وہ کھیل رہا ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ الکاراز نے کہا کہ وہ اپنے کھیل سے خوش ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی سیٹ میں بریک پوائنٹس بچائے، الکاراز نے 3-1 کی برتری حاصل کی تاہم، سینر نے 5-5 اسکور پر مقابلہ برابر کیا اور ٹائی بریک میں دو سیٹ پوائنٹس بچا کر پہلا سیٹ جیتا۔دوسرے سیٹ کے آغاز میں الکاراز مشکلات کا شکار رہے ، لیکن دوسرا سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔ تیسرے سیٹ میں، الکاراز نے فورہینڈ کے ساتھ شدت بڑھائی اور 2-1 کی برتری حاصل کی، مگر سینر نے جلد ہی میچ کو 4-4 پر برابر کر دیا۔

فیصلہ کن ٹائی بریک میں سینر نے 3-0 کی برتری حاصل کی، لیکن الکاراز نے شاندار کھیل کے ذریعے بازی پلٹی اور فائنل جیت لیا ۔ الکاراز کی جیت سے سنر کا مسلسل چار بار چائنا اوپن جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا ۔ نوواک جوکووچ 2012 سے 2015 تک مسلسل چار بار ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اکیس سال کے الکاراز اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں نمبر ون کھلاڑی کو شکست دینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں