انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستانی سکواڈ کااعلان
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کااعلان کردیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں نعمان علی اور عامرجمال کو شامل کیا گیا ہے ۔اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کئے گئے کھلاڑی چیمپئنز ون ڈے کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کی ضرورت ہے۔
کامران غلام اور محمد علی جو بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ تھے بدستور سلیکٹرزکے پلان میں شامل ہیں۔
ایک ٹیسٹ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کافی سمجھا گیا ہے۔
کامران غلام اور محمد علی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ چیمپیئنز ون ڈے کپ اور 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ کپ میں اپنی کرکٹ جاری رکھیں تاکہ وہ میچ کے لیے تیار رہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں