انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں