دوسرا ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں پاکستانی آدھی ٹیم 65رنز پر پویلین واپس
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اورچھ کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اس وقت دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پربنا کر پویلین لوٹ گئی۔
صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔
اس وقت محمد رضوان 36 رنز جبکہ سلمان آغا 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بنگلا دیشی بالرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے ہیں اس طرح بنگلہ دیش کی پہلی اننگز پر پاکستان کو مجموعی طور پر 126 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا نے تین، حسن محمود نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں