پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ سکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔رونالڈو کو یورپی ملک موناکو میں چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی۔کرسٹیانو رونالڈو نے 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں