میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں،کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے ہی جاؤں گا: محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، میں جاؤں گا تو کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے جاؤں گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے سب معاملات کو ٹھیک کرکے جاؤں گا، خرابی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں، فکس کرکے جاؤں گا۔ مجھے آئے ہوئے پانچ سات ماہ ہوئے ہیں، میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، وقار یونس نے مینٹورز کے حوالے سے مددکی، وہ تین چار ہفتے ایڈوائزر رہے، انہوں نے معاونت کی، وقاریونس نے ہی ایک ٹیم سنبھالنی تھی، اب وہ باقاعدہ طور پر ٹیم سنبھالیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لوگ سرجری کی بات کرتے ہیں اسی لیے یہ کام کر رہے ہیں، لوگ چاہتے کہ 4،5 کےگلےکاٹ دوں، ایسا نہیں ہوتا، پہلے پول بننے دیں، بیک اپ ہوگا تو پھر سرجری بھی ہوگی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بنگلادیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، چیمپئنز کپ ستمبر کے آخر میں مکمل ہوگا تو پرفارمنس والے آگے آجائیں گے، سلیکشن کمیٹی نے17 کھلاڑی دئیے،کوچ اور کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے محسن نقوی بولے کہ پچ کی رپورٹ مانگی ہے وہ کل تک مل جائےگی،کچھ فیصلوں پر انگلی اٹھائی گئی ہے، شکست پر افسوس ہوا، کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ میں نے نہیں کیا تھا، فیصلہ پہلے سے ہوچکا تھا، چیمپئنز کپ ایک ہفتے آگے لے جانا یو ٹرن نہیں، سینٹرل کنٹریکٹ اگلے چند روز میں اعلان کر دیا جائےگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں