ٹیسٹ میں بنگلادیش سے شکست: ٹیم منیجمنٹ کو فاسٹ بولرز کی گرتی پیس پر تشویش
راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم منیجمنٹ بولرز کی پرفارمنس سے ناخوش ہے اور فاسٹ بولرز کی گرتی پیس پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے بعد کپتان، سینئر کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان فاسٹ بولرز کی پرفارمنس پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران کہا گیا کہ بیٹرز نے پہلی اننگز میں میچ سیٹ کردیا تھا، ڈیکلریشن کے بعد پچ پر فاسٹ بولرز کی مدد کے لیےگھاس موجود تھی، فاسٹ بولرز پچ پرگھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، ہمارےفاسٹ بولرز کی پیس بھی کم تھی۔
ٹیم منیجمنٹ اور سینئرکھلاڑیوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کی گیند وکٹ کیپر تک نہیں پہنچ رہی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز دوسری نئی گیندکا بھی فائدہ نہ اٹھاسکے جب کہ بنگلادیش کے فاسٹ بولرز کی ہمارے فاسٹ بولرز سے زیادہ پیس تھی۔سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میرحمزہ کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنےکے قوی امکانات ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں