5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا،وزیر اعظم کی مبارکباد
پاکستان کے پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد ۔
پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا 5 سال پرانا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا جس کے بعد سفیان پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن کا 9.78سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87سیکنڈز سے توڑ دیا۔
سفیان نے بتایا کہ یہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا، اس ریکارڈ کو کوالا چیلنج بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی پاپولر ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ سفیان پاکستان کے لیے سب سے پہلے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سفیان محسود کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم عمری میں ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کیا، سفیان محسود جیسے باصلاحیت بچے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں