حسن علی کو کہنی کی انجری:واروکشائر کاؤنٹی نے علاج کی حامی بھرلی

قومی کرکٹر حسن علی کی کہنی کے علاج کی تمام تر ذ مہ داری انگلینڈ کی واروکشائر کرکٹ کاؤنٹی نے اٹھانے کی حامی بھرلی۔
حسن علی رواں برس کاؤنٹی کرکٹ کے دوران واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہو ئے تھے جس کے بعد فاسٹ بولر مکمل میچز کھیلے بغیر وطن واپس آگئے تھے۔ علاج کے لیے حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈسے رابطہ کیا تھا جس کے بعدپی سی بی نے واروکشائر کاؤنٹی کو حسن علی کا علاج کرانے کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہےکہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ کے دوران انجرڈ ہونے کی صورت میں علاج کی ذمہ داری واروکشائر کی بنتی ہے ۔چونکہ حسن علی قومی ٹیم سے مکمل فٹ اور صحت مند کاؤنٹی کرکٹ کے لیے گئے تھے اس لیے اب ان کو مکمل فٹ اور صحت مند کرنا کاؤنٹی کی ذمہ داری ہے۔

Pakistan’s Hasan Ali celebrates taking the wicket of England’s Eoin Morgan for 33 runs during the ICC Champions Trophy semi-final cricket match between England and Pakistan in Cardiff on June 14, 2017. / AFP PHOTO / GLYN KIRK / RESTRICTED TO EDITORIAL USE

واروکشائر نے پی سی بی کا مؤقف تسلیم کرتے ہو ئے تمام تر علاج کی ذمہ داری اٹھالی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی جلد علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ۔حسن علی کی کہنی کی سرجری کی ضرورت پڑے یا ان کا ری ہیب ہو یہ تمام تر کام کاؤنٹی کرے گی اور کرکٹر کو مکمل فٹ کرکے پاکستان واپس بھیجے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے