افغان کپتان راشد خان کے بھائی کا انتقال، پاکستانی کرکٹرز کا اظہار تعزیت

افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان سے اظہار تعزیت کرتے دیکھا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے قومی ٹیم نے راشد خان سے ملاقات کی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے