مودی حکومت کا گیمنگ بل بھارتی کرکٹ بورڈ کے گلے پڑ گیا، ڈریم 11 سے 358 کروڑ کا معاہدہ ختم

انڈین کرکٹ ٹیم کی اسپانسر کمپنی ڈریم 11 نے نئے گیمنگ بل کے پاس ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ سے اپنا معاہدہ ختم کردیا جس سے بی سی سی آئی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بھارت کی پارلیمنٹ نے 4 روز قبل آن لائن گیمز سے متعلق بل پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025 منظور کیا جس کے تحت رقم کی لین دین پر مبنی آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل کا مقصد تو آن لائن گیمنگ کی پروموشن اور جوئے کے استعمال کو روکنا تھا تاہم اس بل کے بعد جہاں گیمنگ انڈسٹری کو دھچکا لگا ہے وہیں انڈین کرکٹ ٹیم کی اسپانسر کمپنی ڈریم 11 نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی سے اپنا معاہدہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق فینٹسی کمپنی ڈریم 11 نے بی سی سی آئی کو بتایا کہ وہ نئے بل کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے اپنی سپانسرشپ ختم کررہی ہے کیونکہ نئے بل کے پاس ہونے کے بعد  اس کے کیش گیمز بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریم 11 کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد بی سی سی آئی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔بی سی سی آئی اور  ڈریم 11 کے درمیان سپانسرشپ معاہدہ سال 2023 میں ہوا تھا جو 2026 تک جاری رہنا تھا اور اس معاہدے کی مالیت44 ملین ڈالر (358 کروڑ بھارتی روپے) تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے