سکیورٹی خدشات : پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا خدشہ، بنگلادیش ٹیم شامل

بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے خدشے کے پیش نظر بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلا لیا۔

بنگلادیشی آفیشلز کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کو ریزرو ٹیم کی حیثیت سے بلائے جانے کے بعد  ایونٹ کی تیاری شروع کر دی  گئی ہے۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باعث اب تک کوئی فیصلہ نہیں  کیا جاسکا ہے ۔تاہم   پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے ایک سے  دو روز میں اعلان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے