پاکستان حکومت کا بھارت میں ہونیوالے کسی بھی کھیل کے مقابلے میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ

 حکومت نے قومی سپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے و الے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کی کمٹمنٹ سے روک دیا۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث   بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  نیشنل سپورٹس فیڈریشنز  بھارت میں مقابلوں میں شرکت سے پہلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مشاورت کریں گی۔

نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ  پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے