سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سب نے ایشیا میں کرکٹ کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سیاست کو کونسل کے درمیان نہیں لے آئیں گے، ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کررہے ہیں، امید ہے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔
بھارت کے اجلاس میں شریک نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار شریک نہ ہونا معمول ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام 25 ممالک کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاک انڈیا سے متعلق میچ کے لیے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔
بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہونے پر اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا میں ہوگیا۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں