بی جے پی حکومت کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے انوکھا فیصلہ
بی جے پی حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کونیشنل سپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بی سی سی آئی کو سرکاری طور پر وزارت کھیل کے دائرہ اختیار میں لانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
یہ بل بھارت کے گورننس ماڈل کو اولمپک اور پیرا اولمپک چارٹرڈکے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔بی سی سی آئی حکومتی فنڈنگ پر بھروسہ نہیں کرتا ہے،بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی کو عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنا پڑسکتا ہے۔
نیشنل سپورٹس بل سے تمام عہدیداروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سے بڑھا کر 75 سال کرنے کی امید ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی گرانٹ کے بغیرآزادانہ طور پر کام کرتا رہا ہےلیکن بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نیشنل سپورٹس گورننس بل کے تحت شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجیو شکلا کی بی سی سی آئی کی نائب صدارت ختم ہونے کے قریب ہے جب کہ صدر راجر بنی کی صدارت بھی خطرے میں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں