پاکستان کیلئے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

پاکستان کے لیے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ ریسلر دین محمد پہلوان کی عمر 100 برس سے زائد تھی۔

لاہورکے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی دین محمد پہلوان نے پاکستان کی طرف سے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔

دین محمد نے 1954 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔دین محمد نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے بابا دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ریسلر دین محمد کی ملک کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور انہوں نے ریسلنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے