ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان جاپان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوا، میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جاپان کو شکست دے کرپلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل ما لدیپ یا چائنیز تائپے کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے