ایشیا کپ کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں ، پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟

ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو اور   ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کیلئے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات کو رکھے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سےشروع ہو سکتا ہے جس میں  پاکستان ، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبرکو دبئی میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپرفورکا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جب کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کم از کم دو مرتبہ سامنے آسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کوکھیلا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے