النصر کلب سے معاہدہ : رونالڈو یومیہ کتنے کروڑ وصول کریں گے ؟

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے  سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔

النصر کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، کرسٹیانو رونالڈو اگلے 2 برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے بھی النصر کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے