پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سے مشروط
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت پی ایچ ایف کو پہلا جواب جمعہ 27 جون کو دینا ہے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سےمشروط ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی وسائل نہ ہوئےتوپاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت نہیں کرےگی، پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کےلیے 50 کروڑ سے زائدکی رقم درکار ہے۔ پرو لیگ میں حامی بھرکرشرکت نہ کرنے پرفیڈریشن پربھاری جرمانہ حتیٰ کہ پابندی بھی لگ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں