آفریدی نے بھارت سے متعلق خود سے منسوب سوشل پوسٹ کو فیک قرار دیدیا، پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق خود سے منسوب پوسٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے حوالے سے ایک پوسٹ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے