جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
جنوبی افریقا کے کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں اینرخ کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔
اینرخ کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اورمیری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے۔ہ پہلے دن سے ہی میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزازکی بات رہی ہے، میرے سینے پر لگا جنوبی افریقا کا بیج میرےلیے، اور میرے کیرئیر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔
اینرخ کلاسن کا کہنا تھا کہ اب مجھے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، میں تمام لوگوں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں