عماد بٹ نے ہاکی ایشیا کپ انڈیا سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایشیا کپ انڈیا سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی پلیئرز کے تمام بقایہ جات کلیئر ہوچکے ہیں، پلیئرز کا مورال بلند ہے، نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے، ایشیا کپ ہمارے لیے اہم ایونٹ ہے، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعہ کی روشنی میں ایشیا کپ ایونٹ کو انڈیا سے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا جائے، ہم حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی اس ایونٹ پر فیصلہ کریں گے۔

عماد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی پر فلم بن رہی یہ دیکھ کر اچھا لگا ہے، ہاکی پر فلم بننے سے ایک بار پھر لوگ اس کھیل کی جانب آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے