لاہور: ایل سی سی اے گراؤنڈ میں افغان کرکٹرز کی نمازِ ظہر کی ادائیگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم نے لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کیا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سے قبل گراؤنڈ میں نمازِ ظہر ادا کی۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ حشمت اللّٰہ شاہدی کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم کل لاہور پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : صائم ایوب کیساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے