پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی
لاہور: پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا، ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025 میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : انجرڈ حارث رؤف کے متبادل کا فیصلہ کرلیا گیا
ذرائع کے مطابق کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں