ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے: شان مسعود
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا نے کہا کہ ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، کوچز جیسن گلیپسی اورگیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، کوچز کے ساتھ کام کرنے کا بہت اچھا موقع مل رہا ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 9 میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے۔
شان مسعود نے اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہا کہ وہ قومی ہیرو ہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے، ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی، آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیت نہ سکے۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے، ان کا تجربہ کار اسکواڈ ہے۔پاکستان اپنے اسٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلےگا،ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہو جائیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں