بنگلادیش کا دورہ پاکستان کے لئے16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

بنگلادیش نے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسن شنتو کریں گے۔ اسکواڈ میں محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔
فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن بھی بنگلادیش اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن امریکا سے پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے