پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں ایک دن میں 20 وکٹیں گرنےکا ریکارڈ بن گیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی ،ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر
اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2004 کے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز 18 وکٹیں گری تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں