پاکستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کوگولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنادیا گیا۔پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔اس موقع پرپاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں