شان مسعود موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیت پر ختم کرنے کیلیے پر عزم
ملتان میں پریس کانفرنس میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس فارمیٹ میں ہر میچ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم سیریز جیت کر مہم کا اختتام کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہمارے لیے یہ سیریز بہت اہم ہے ،، میچ پانچ دن کا ہوتا ہے کب کیا ہو جائے پتہ نہیں ،، ٹیسٹ میچز میں گیپ کیوجہ سے چیلنجز آتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک منفرد انداز لاتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارا سخت مقابلہ کریں گے۔
شان مسعود نے کہا کہ میرے دور میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں،،عباس سے بات ہوئی یے جس کا جہاں رول ہوگا اسے دیا جائے گا،،ہم نے اپوزیشن کو دیکھ کر سلیکشن کرنا ہوتی ہے
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیتنے سے ہمیں اعتماد اور مومینٹم ملا ہے، ہماری پوری توجہ مضبوط پرفارمنس دینے اور جیتنے والے رویے کو آگے بڑھانے پر ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں