شان مسعود نے جنوبی افریقا میں 27 سال پُرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 27 برس بعد ریکارڈ توڑ دیا۔
شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی فالو آن اننگ میں 145 رنز کی باری کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد
اس سے قبل سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے 1998 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 136 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ شان مسعود جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ۔
واضح رہے جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں