پاکستانی نوجوان نے برٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی نوجوان سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کی انڈر 13 کیٹگری میں ٹائٹل جیتا۔

سہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے معیز تیمر المغازی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی اور دو کے مقابلے میں 3 سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔

سہیل عدنان کچھ روز قبل اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی

تاریخی کامیابی پر صدر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے سہیل عدنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے