سابق کرکٹر اور فاسٹ بولر عمر گل کے والد کا انتقال ہوگیا
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کے والد نادر خان کا انتقال ہوگیا ہے،ان کی نماز جنازہ آج ساڑھے 4 بجے پشاور میں ادا کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے عمر گل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے بھی یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی بھی شامل
عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا۔ اپنے کیریئر کے دوران عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز، 130 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں