سنچورین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے چوتھا روز کے کھیل کا آغاز ہو گیا اور جنوبی افریقا کی اپنی دوسری نامکمل اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 148رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور پروٹیز کو جیت کے لیے مزید 121رن درکار ہیں جبکہ پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 7 وکٹیں لینی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم کی اہم رکن اسٹار بلے باز سدرہ امین پیا گھر سدھار گئیں
تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پاکستان کے محمد عباس نے دو اور خرم شہزاد نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں