پاکستان ویمنز ٹیم کی اہم رکن اسٹار بلے باز سدرہ امین پیا گھر سدھار گئیں

پاکستان ویمنز ٹیم کی اہم رکن اسٹار بلے باز سدرہ امین پیا گھر سدھار گئیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی اہم رکن کرکٹر سدرہ امین اور عادل مسعود کی شادی کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔ سدرہ امین اور عادل مسعود کی شادی کی تقریب میں خواتین کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے دو سال بعد ٹیسٹ میں ففٹی بنا لی

کرکٹر سدرہ امین اور عادل کی شادی میں گل فیروزہ، سعدیہ اقبال ،بسمہ معروف ، نشری سندھو، سدرہ نواز، غلام فاطمہ ، توبہ بتول ،عالیہ ریاض اور نتالیہ پرویز سمیت دیگر نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں عرفان اللہ خان ، سید نذیر اور علی یونس سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے