یونائیٹڈ کپ: ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو حیران کر دیا

سڈنی میں جاری یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے میزبان آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز میں ارجنٹائن کے ماریا لوڈرز کارلے اور ٹوماس مارٹن نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ایلن پیریز کو 2-6 ، 4-6 سے ہرا کر اپنی ٹیم کے لیے فتح یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے دو سال بعد ٹیسٹ میں ففٹی بنا لی

ویمنز سنگلز میں ارجنٹائن کی نادیہ پوڈوروسکا نے آسٹریلیا کی اولیویا گڈیکی کو 2-6 ، 4-6 سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوماس مارٹن کو 1-6 ، 4-6 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔

مکسڈ ڈبلز میں آسٹریلوی ٹیم کھیل پر کنڑول نہ رکھ سکی اور ارجینٹائن نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے