بابر اعظم نے دو سال بعد ٹیسٹ میں ففٹی بنا لی

بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سینچورین میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ففٹی اسکور کی ۔ پورے پچاس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔ انہوں نے 85 گیندوں کا سامنا کیا، 58.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی ۔

بابر نے اس سے قبل دسمبر 2022 میں کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جو ان کا آخری 50 یا اس سے زائد رنز کا اسکور تھا۔
اس کے بعد بابر اعظم کی فارم ایسی خراب ہوئی اور 19 ٹیسٹ اننگز میں کوئی بھی نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے ۔ اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور 41 رنز رہا جو انہوں نے 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

بابر کو انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی باہر کیا گیا ۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ سیریز پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے