جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے سنچورین میں شروع ہو گا ۔ پہلے ٹیسٹ کیلیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ۔۔

کپتان شان مسعود ، صائم ایوب ، بابراعظم اور کامران غلام ٹیم کا حصہ ہیں ۔ محمد رضوان ، سعود شکیل ، سلمان آغا اور عامر جمال بھی پلئینگ الیون میں شامل ہیں ، نسیم شاہ ، خرم شہزاد اور محمد عباس بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:کرکٹ بورڈ کو کمیونٹی کرکٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، یونس خان

فاسٹ بالر محمد عباس کی تیس سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ بظاہر پچ فاسٹ لگتی ہے لیکن یہاں بلے بازوں کو بھی مدد مل سکتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ فاسٹ بالر محمد عباس کے اسکواڈ میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ ان کا تجربہ اور کنٹرول کسی سے کم نہیں ہے
سنچورین میں موجود کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی بھرپور پریکٹس کی ۔ پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز میں حصہ لیا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے