کرکٹ کا شرمناک ریکارڈ عبداللہ شفیق کے نام
عبداللہ شفیق ایک ہی ون ڈے سیریز کے ہر میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے واحد اوپنر بن گئے۔۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عبداللہ شفیق نے انڈوں کی ہیٹرک کر لی ۔ سلمان بٹ کے بعد پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے جو ایک نہیں دو نہیں تین میچوں میں صفر میں آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر بلے باز چارگیندیں کھیل کر مارکو جینسن کا نشانہ بنے،، دوسرے میچ میں گیندیں کم ہو کر دو ہو گئیں ، بالر پھر جینسن ہی تھے ۔ تیسرے میچ میں اوپنر نے جنوبی افریقا کے بالرز کو زیادہ پریشان نہ کیا ، ربادہ کی پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک لے کر واپس لوٹ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:فراڈ کیس،بھارتی کرکٹر کا گرفتاری کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
بات یہیں نہیں رکی عبداللہ شفیق ایک سال میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلےباز بھی بن گئے۔ 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عمران نذیر 2000 میں اور محمد حفیظ 2012 میں چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے ۔ ایک سال میں سب سے زیادہ 8 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں