پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کاپہلا میچ بھی کراچی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ شیڈول کےمطابق 24 سے 28 جنوری ملتان ہی میں ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 16 سے 20 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شیڈول تھا۔
یہ بھی پڑھیں:فراڈ کے الزام میں سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ جاری
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے میچ کو ملتان منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں