کوہلی کا اہلیہ اور بچوں سمیت جلد برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ انگلینڈ منتقل ہوں گے۔ ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے کرکٹر کے بھارت چھوڑ کر انگلینڈ منتقلی کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی اور27-2024 کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزارتے ہیں، یہ دونوں لندن میں پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔
کوچ راجکمار شرما نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا پلان کر رہے ہیں، وہ کرکٹ کے ساتھ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں