دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقی کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
سیریز کے دوسرے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
کیپ ٹاؤں میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی ہیں جبکہ قومی ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی۔
جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج انجری کا شکار ہوکر باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں بھی شمولیت کا امکان کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی اور27-2024 کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان الیون
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔
جنوبی افریقا الیون
ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، تبریز شمسی، بجورن فورٹین اور ریسی وین دیر ڈیسن۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں