ونیسئیس جونیئر اور ایتانا بونمتی نے فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کے اعزازات جیت لیے

برازیل اور ریال میڈرڈ کے فارورڈ ونیسیئس جونیئر کو منگل کو دوحہ میں فیفا کے سال کے بہترین مرد کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔ خواتین فٹ بالرز میں اسپین اور بارسلونا کی مڈفیلڈر ایتانا بونمتی نے مسلسل دوسرے سال خواتین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ونیسئیس نے اس سیزن میں ریال میڈرڈ کے لیے 39 میچز میں 24 گول کیے ۔ انہوں نے لالیگا اور چیمپئنز لیگ کا ڈبل ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بوروشیا ڈورٹمنڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں بھی گول کیا۔برازیلی اسٹار نے اسپین اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر روڈری اور اپنے ریال میڈرڈ کے ساتھی کھلاڑی، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں سے اظہاریکہجیتی پرتنقید پریانکا گاندھی کا بی جے پی کو کرارا جواب

روڈری کے ہاتھوں بیلن ڈی آر ایوارڈ ہارنے والے 24 سالہ ونیسیئس دوحہ میں فیفا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے موجود تھے۔خواتین کے زمرے میں، ایتانا بونمتی نے زیمبیا کی باربرا بانڈا اور ناروے کی کیرولین گراہم ہینسن کو شکست دے کر فیفا کی بہترین خواتین کھلاڑی کا ایوارڈ برقرار رکھا۔ 26 سالہ بونمتی نے اپنے کلب بارسلونا کو ڈومیسٹک ٹریبل جتوانے میں مدد دی اور اسپین کی ٹیم کے ساتھ نیشنز لیگ جیتنے کے دوران سیمی فائنل اور فائنل میں گول بھی کیے۔

ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینچلوٹی کو فیفا کے بہترین مرد کوچ کا ایوارڈ دیا گیا، جنہوں نے پچھلے سیزن میں اپنی ٹیم کو لالیگا اور چیمپئنز لیگ کے ڈبل ٹائٹل تک پہنچایا۔ خواتین میں ایما ہیز نے یہ ایوارڈ جیتا۔

انہوں نے اس سال کے اولمپک گیمز میں امریکی ٹیم کو گولڈ میڈل تک پہنچایا اور پچھلے سیزن چیلسی کو مسلسل پانچویں بار ویمنز سپر لیگ ٹائٹل دلایا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے