عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور : قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے‘ ۔

یہ بھی پڑھیں : جیسن گلیسپی کا استعفیٰ قبول عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ مقرر

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے