ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم

پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے باعث ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان ٹیم کیساتھ سفر ختم ہو گیا۔
ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : حارث رؤف نومبر کے پلیئر آف دی منتھ قرار
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران ٹم نیلسن نے کہا کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا ، ہم اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے تھے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیار تھے لیکن پی سی بی نے بتایا ہے کہ آپ کی مزید خدمات درکار نہیں۔ واضح رہے کہ ٹم نیلسن کی اگست میں ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ تقرری ہوئی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے