پانچ سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان: پانچ سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاپاکستان کے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔


سفیان نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی سٹرائکس کر کے بھارت کے جویریہ کا 54 سٹرائکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔سفیان محسود اس سے قبل بھی بھارت کا ایک مشکل ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور اب وہ پاکستان کے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔


وہ پاکستان کے معروف گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے بیٹے ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کے لیے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے